Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 مئ 2020 09:31am

ورلڈ اکنامک فورم کا ہنگامی اجلاس آج طلب ، وزیراعظم خطاب کریں گے

اسلام آباد:ورلڈ اکنامک فورم کا ہنگامی اجلاس آج طلب  کرلیا گیا،وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے فورم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

دنیا بھر کے سربراہان مملکت اور عالمی رہنما ءشریک ہوں گے جبکہ وزیر اعظم اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے فورم سے خطاب کریں گے۔

اپنے خطاب میں عمران خان عالمی فورم کو کورونا وبا کے دوران پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کریں گے ،مزدوروں، بے روزگاروں کے تحفظ کے اقدامات، تعمراتی صنعت کو ریلیف ،کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اور ایم ڈی این اے کی خدمات پر بات کریں گے۔

وزیر اعظم گرین پاکستان منصوبے کے تحت 60 ہزار نوکریوں کے بارے بھی آگاہ کریں گے،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کے منصوبے کو بھی فورم میں اٹھائیں گے۔

Read Comments