قومی کرکٹ ٹیم کےسابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کوپی سی بی میں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرڈیویلپمنٹ مقررکئے جانے کا قوی امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کرکٹ کی ترقی کےلئےچارعہدوں پرتقرریوں کےلئے اشتہاردیا تھا۔
برطانیہ میں مقیم سابق پاکستانی اسپنرثقلین مشتاق نےہیڈآف انٹرنیشنل پلیئرڈیویلپمنٹ کےعہدےکےلئے درخواست دی تھی۔
ذرائع کےمطابق ان کی اس عہدے پرتعیناتی یقینی ہے۔ہیڈآف انٹرنیشنل پلیئرڈیویلپمنٹ کی ذمہ داریوں میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اورانہیں ٹریننگ دےکر پاکستان ٹیم کےلئےورلڈ کلاس کرکٹرزبنانا شامل ہوگا۔
ثقلین مشتاق انگلینڈ،نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا اوربنگلا دیش کی ٹیموں کےساتھ بھی کام کرچکےہیں۔