Aaj Logo

شائع 28 مئ 2020 02:56pm

'ترقی یافتہ ممالک مل بیٹھ کر اس عالمی وباء کے حوالے سے سوچیں'

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں ہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے کہ اپنے غریبوں کی کسطرح مدد کریں۔مزدوروں اور ڈیلی ویجرز کی مددکےلئے 8ارب ڈالرز کا پیکج دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عالمی ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہمارا سب سے بڑا چیلنج ہے کہ اپنے غریبوں کی کسطرح مدد کریں۔مزدوروں اور ڈیلی ویجرز کی مدد کےلئے 8ارب ڈالرز کا پیکج دیا۔ایکسپورٹ اور سیاحت کے حوالے سے ہمارے بڑے اچھے منصوبے تھے۔کورونا کے باعث یہ پروگرامز شدید متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہاموسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی ہمارا پروگرام متاثر ہوا۔ترقی یافتہ ممالک کو ترقی پزیر ممالک کی طرف دیکھنا ہے۔جی 20 کا قرضوں میں سہولت کا اقدام قابل تحسین ہے۔ترقی یافتہ ممالک کی آبادی 1 اعشایہ 5 ارب ہے۔جبکہ ترقی پزیر ممالک کی آبادی 6 ارب سے بھی زیادہ ہے۔

وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک مل بیٹھ کر اس عالمی وبا کے حوالے سے سوچیں۔مجھے یقین ہے کہ اجتماعی کاوشوں سے ہم اس بحران سے نکل آئیں گے۔

Read Comments