Aaj Logo

شائع 28 مئ 2020 04:51pm

کراچی طیارہ حادثہ: حکومت کا رپورٹ پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے پیش کرنیکا فیصلہ

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے کراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 22 جون کو پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ غلام سرور نے کہا جہاز تین بار رن وے سے ٹچ کرنے کے بعد دوبارہ اُڑایا گیا۔جہاز کے دونوں ریکارڈنگ باکس مل چکے ہیں۔جہاز کس کے کہنے پر نیچے آیا اور پھر کس کے کہنے پر اُڑایا گیا، معلوم ہوجائے گا۔

حکومت نےکراچی طیارہ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 22جون کو پارلیمنٹ اورعوام کےسامنے پیش کرنےکااعلان کردیا۔

وفاقی وزیر نے حادثے کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا کہ جہاز کس کے کہنے پر نیچے آیا اور پھر کس کے کہنے پر اُڑایا گیا، معلوم ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو ذمےدار ہوگاوہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔اگر جہاز میں کوئی ٹیکنیکل خرابی ہوگی تو وہ بھی ریکارڈ میں ہوگی۔کسی کو بچانے یا پھنسانے کی کنفیوژن نہیں ہونی چاہیئے۔ وزیراعظم کی طرف سے پائلٹ کے والدین کو بھی یقین دلاتا ہوں کہ شفاف انکوائری ہوگی۔

Read Comments