Aaj Logo

شائع 01 جون 2020 05:34pm

'کورونا کے سبب ملکی تجارت مثاثر ہوئی، کئی کمپنیاں دیوالیہ ہوسکتی ہیں'

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کے سبب ملکی تجارت متاثر ہوئی، کاروبار نہ ہونے کے باعث کئی کمپنیاں دیوالیہ ہوسکتی ہیں۔

معیشت پر پڑنے والے اثرات کی رپورٹ میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ معاشی سست روی سے محصولات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی معیشت مثاثر ہونے سے ترسیلات زر اور سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی۔کورونا کے سبب ملکی تجارت مثاثر ہوئی، کئی کمپنیاں دیوالیہ ہوسکتی ہیں۔ بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق فیکٹریوں اور کاروباروی طبقے کا کیش فلو مثاثر ہوا۔ کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں، عوام کی قوت خرید گھٹ گئی اور بیرونی سرمایہ کاری بھی کم ہوگئی۔کمپنیاں دیوالیہ ہونے سے بینکوں کی آمدنی متاثر ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائرگھٹ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں روپے کی قدر میں کمی کے خدشے کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے، ملکی معیشت کھپت پر مبنی ہے اور عوام کی قوت خرید کم ہونے سے جی ڈی پی متاثر ہوگی۔ صحت کے شعبے پر حکومتی اخراجات خطے کے دیگر ممالک سے کم ہیں، موجودہ صورتحال میں عوام کی آگاہی بہت ضروری ہے۔لاک ڈاؤن سے کھانے پینے اور معاشرتی تحفظ کی فراہمی چیلنج ہوگا۔

Read Comments