Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 جون 2020 09:35am

جب سے پی ایم ڈی سی بحال ہوئی بہانے شروع ہوگئےہیں، اسلام آبادہائیکورٹ

میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن سے متعلق کیس میں  اسلام آباد ہائیکورٹ ‏نے ریمارکس دیئے کہ جب سے پی ایم ڈی سی بحال ہوئی بہانے شروع ہوگئے ہیں، کبھی کورونا سے ڈرلگتا ہے کبھی کوئی افسرموجود نہیں ہوتا۔

میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

 پی ایم ڈی سی کی وکیل سارہ رباب کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ سارہ رباب عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئیں،جب پی ایم ڈی سی نہیں تھی تو کیسز آسانی سے حل ہورہے تھے، جب سے بحال ہوئی بہانے شروع ہوگئے ہیں، کبھی کورونا سے ڈر لگتا ہے کبھی کوئی افسر موجود نہیں ہوتا۔

 عدالت نے پی ایم ڈی سی کے ذمہ دار افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

 پی ایم ڈی سی کی ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ نئے رجسٹرڈ ہونے والے کالجز کی دوبارہ انسپکشن کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر اس کیس کو نمٹانے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت 8جون تک ملتوی کر دی۔

Read Comments