Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جون 2020 11:11pm

سیاہ فام شہری کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار پر فرد جرم عائد

نیویارک :امریکا میں سیاہ فام شہری  کی ہلاکت پر بلیک لائیوز میٹر" کے تحت مظاہرے جاری ہیں قتل میں ملوث  پولیس اہلکار ڈیرک چاؤن پر قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی۔

امریکا میں سیاہ فام باشندے کی ہلاکت پرعوام کا غصہ کم نہ ہوسکا،نسلی امتیازاورپولیس تشددکیخلاف بلیک لائیوزمیٹر"کےٹائٹل سے واشنگٹن،نیویارک اورکیلیفورنیاسمیت مختلف ریاستوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

قتل میں ملوث پولیس اہلکارڈیرک چاؤن کومنیاپولس کی عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔

اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس نے  واقعے کےتناظرمیں پولیس اصلاحات کی تجاویزجمع کرادیں۔

نینسی پلوسی کی قیادت میں ارکان کانگریس نےعلامتی طور پر گھٹنےبھی  ٹیکے اورخاموشی بھی اختیار کی۔

ادھرہیوسٹن میں جارج فلوئیڈ کی آخری رسومات کاسلسلہ جاری ہے ،عوام کی بڑی تعداد جارج کوخراج عقیدت پیش کررہی ہے فلوئیڈ کی آخری رسومات ادا آج کی جائیں گی۔

Read Comments