Aaj Logo

شائع 15 جون 2020 12:28pm

'میرا کیریئر میری مرضی'

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ کسی کہ کہنے پر کرکٹ نہیں چھوڑیں گے، ان کا کیرئیر ان کی مرضی۔

رمیز راجہ کی رائے پر محمد حفیظ نے کہا کہ کچھ سابق کرکٹر اپنے چینل کی مشہوری کیلئے ایسا بولتے ہیں، ویڈیو کانفرنس میں محمد حفیظ نے کہا کہ دعا کہ دورہ انگلینڈ میں سب محفوظ رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2020 آئندہ سال بھی ہوگا تو ضرور کھیلوں گا کیوںکہ وہ ان کے کیرئیر کا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔

پی سی بی کے تحت لاہور سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ میرا کیرئیر ان کی مرضی، میں کسی کے کہنے پر کرکٹ نہیں چھوڑوں گا۔

رمیز راجہ کی رائے پر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ کچھ سابق کرکٹر اپنے چینل کی مشہور کیلئے ایسا بولتے ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کرکٹ میں آنے والی تبدیلیوں کو قبول کرنا پڑے گا، دعا ہے کہ دورہ انگلیڈ میں سب محفوظ رہیں۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ 2020 میں ہونے والے ورلڈ کپ آخری ہوگا اور اس فیصلے پر قائم ہوں اب یہ ورلڈ کپ آئندہ سال بھی ہوگا تو ضرور کھیلوں گا۔

Read Comments