لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تعداد1لاکھ 48ہزار921ہوگئی جبکہ2839افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
کوروناوائرس کے باعث احتیاط اور ایس او پیز میں غفلت سے صورتحال سنگین ہونے لگی،ایک دن میں جاں بحق اور رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 4ہزار443نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کوروناکےمریضوں کی تعداد1لاکھ 48ہزار921ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 16جون بروزمنگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید2044نئے مریض سامنے آئےجبکہ55ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
پنجاب میں 1740،اسلام آباد میں 288اورآزاد کشمیر میں کورونا کے16کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا وائرس نے پنجاب میں 50 اوراسلام آباد میں5مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد55ہزار878ہوگئی جبکہ سندھ میں55ہزار581افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں18ہزار472،بلوچستان میں8ہزار327،اسلام آباد میں8ہزار857، گلگت بلتستان میں1143اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے663کیسز سامنے آچکے ہیں۔