Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 جون 2020 10:56am

کورونا وائرس :کراچی کے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا امکان

کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے شہر کے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کئے جانے کا امکان ہے ۔

 ملک کے دیگر شہروں کی طرح شہر قائد میں بھی کچھ  علاقوں میں ایس او پیز پر عوام عمل نہیں کر رہے جو آئندہ آنے والے دنوں میں ایک خطرناک صورت اختیار  کرسکتی ہے۔

کراچی کے ضلع غربی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سائٹ ایریا پہلے اور   بلدیہ ٹاؤن دوسرے نمبر پر ہے۔

 بلدیہ ٹاؤن میں اسلام نگر،   نیول کالونی، نئی آبادی، سعید آباد، مجاہد کالونی، آفریدی کالونی  ، مہاجر کیمپ اور کوکن کالونی بھی متاثر ہیں ضلع غربی  میں میٹروول میں سب سے زیادہ  149کورونا کے مریض   ہیں جبکہ  فرنٹیئر کالونی، بنارس ٹاؤن،  سبحانی محلہ، غازی آباد،  کرسچن کالونی، داتا نگر، مجاہد کالونی، ملت آباد، گلفام آباد اور علی گڑھ   کالونی بھی ایس او پیز پر کوئی عملدرآمد نہ ہونے سے ان علاقوں میں  صورتحال خطرناک حد تک پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔

ادھر گلشن معمار، خدا کی بستی اور  سرجانی ٹاؤن سیکٹر الیون ون بھی  متاثر ہیں جہاں کورونا وائرس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔

Read Comments