Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جون 2020 04:34pm

'آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کافی چیلنجنگ ہیں'

کورونا وائرس کے باعث رواں مالی سال پاکستان کا مالی خسارہ ساڑھے نو فیصد رہے گا۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کافی چیلنجنگ ہیں۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ کی رپورٹ کے مطابق کوروناسےنمٹنےکےلئےحکومت کو مالی معاونت درکارہے۔ پاکستان کی جانب سے قرضوں کے حصول میں اضافہ ہوگا۔

رپورت کے مطابق رواں مالی سال مالیاتی خسارہ حکومت کے اندازے سے زیادہ یعنی 9.5 فیصدرہےگا۔ نئے مالی سال مالیاتی خسارہ8.2فیصدرہ سکتا ہے۔ جبکہ اس کا ہدف مجموعی قومی پیداوار کا سات فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

کورونا کے باعث معاشی سست روی کے پیش نظرآئندہ مالی سال معاشی اہداف حاصل کرنا مشکل نظر آرہا ہے۔

قرضوں کے حصول کی وجہ سے جی ڈی پی میں قرضوں کا تناسب بڑھ کر89فیصد ہوجائےگا۔

Read Comments