Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جون 2020 11:09pm

'گلوان میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار انڈیا کی فوج ہے'

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ گلوان میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار انڈیا کی فوج ہے۔ پوری گلوان وادی چین کے دائرہ اختیار میں ہے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ گلوان ویلی لداخ کا ایک حصہ اور یہ لائن آف ایکچول کنٹرول میں چین کی جانب ہے۔

 ژاؤ لیجیان نےکہاکہ بھارتی فوجیوں نےدونوں ممالک کےدرمیان چھ جون کوہونےوالےمعاہدے کی خلاف ورزی کی اور اس علاقے میں سڑکیوں، پل بنانے کی کوشش کی۔

انہوں نےکہاکہ کیا اچھا ہے یا کیا برا سب کی ذمہ دار بھارتی فوج ہے۔

واضح رہے انڈیا اور چین کی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں انڈیا کے 20 فوجی مارے گئے تھے، جن میں ایک کرنل بھی شامل تھا۔

Read Comments