Aaj Logo

شائع 25 جون 2020 05:55pm

دورہ انگلینڈ: قومی کرکٹرز کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

لاہور: دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹرز کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، پہلی ٹیسٹنگ میں نیگیٹیو آنے والے 18 کھلاڑیوں اور 11 آفیشلز کے ٹیسٹ کیلئے سیمپلز لاہور کے مقامی ہوٹل میں لئے گئے۔

ٹیسٹ کے نتائج کل تک موصول ہونے کا امکان ہے، محمد حفیظ سمیت پہلی ٹیسٹنگ میں پازیٹیوآنے والے 10 کھلاڑیوں اورایک آفیشل کی دوسری ٹیسٹنگ جمعہ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستانی اسکواڈ 28 جون کو خصوصی پرواز کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوگا۔

Read Comments