Aaj Logo

شائع 25 جون 2020 06:20pm

پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا 58 واں اجلاس جمعے کو ہوگا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا 58 واں اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک جمعے کو ہوگا۔

کورونا وائرس کی صورتحال اور لاہور میں لاک ڈاؤن کے سبب بورڈ میں شامل تمام اراکین اور پی سی بی کی انتظامیہ کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر گورننگ بورڈ کا اجلاس آن لائن کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ورچوئل اجلاس میں اہم معاملات پرغورکیا جائے گا جن میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی رپورٹس، کرکٹ کلبز کا ماڈل آئین اور اس کے آپریشنل قوانین، بجٹ 2020-21 اور پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے اپ ڈیٹس شامل ہیں۔

Read Comments