Aaj Logo

شائع 26 جون 2020 11:21pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مظوری

حکومت نے پٹریولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58 پیسے۔ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔ پٹرمول اورڈیزل نے پھر سنچریاں کر لیں۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔پیٹرول کی قیمت میں 25 روپے 58پیسے اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول کی نئی قیمت 100روپے 10 پیسے فی لیٹر مقررکر دی گئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے مہنگا ہوکر 101 روپے 46 پیسے فی لیٹر ہو گیا ۔مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے سے نئی قیمت 59 روپے 6پیسے فی لیٹرپر پہنچ گئی۔لائٹ ڈیزل 17روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 55 روپے 98پیسے ہو گئی۔

نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Read Comments