Aaj Logo

شائع 27 جون 2020 05:51pm

انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کردی

لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کردی، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں پر سفری پابندی لگادی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، ای سی بی نے دورے کی تصدیق کردی۔ اسکواڈ چارٹرڈ طیارے میں اتوار کو برطانیہ پہنچے گا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں پر سفری پابندیاں لگادی گئیں۔

قومی اسکواڈ وورسٹرشائر میں 14 روز قرنطینہ مکمل کرے گا، پاکستان ٹیم انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اورتین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کھیلے گی۔

Read Comments