Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 جون 2020 12:09pm

انگلینڈ کیخلاف دوطرفہ سیریزکیلئےپاکستان ٹیم لاہور سےمانچسٹر روانہ

لاہور:انگلینڈ کیخلاف دوطرفہ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوگئی،دورے کے دوران 3ٹیسٹ اور 3ٹی 20میچزکھیلے جائیں گے۔

کورونا وبا کے دور میں آنکھوں میں فتح کے سپنے سجائے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی قیادت میں 20 رکنی اسکواڈ اور ٹیم انتظامیہ کے 11 اراکین خصوصی جیٹ طیارے سے انگلینڈ روانہ ہوئے۔

خصوصی طیارے میں لاہورانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے،کورونا وائرس کے باعث ايس اوپيز پرمکمل عملدرآمد کيا گياسماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، منیجر منصور رانا، بیٹنگ کوچ یونس خان اور اسپن باولنگ کوچ مشتاق احمد سمیت دس آفیشلز ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوئے،باؤلنگ کوچ وقار یونس اور ٹرینر کلف ڈیکن انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ان کی اہلیہ بھی خصوصی طیارے پر ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ گئے ہیں۔ احسان مانی اور ان کی اہلیہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے،چیئرمین پی سی بی چھٹیاں گزارنے انگلینڈ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پرکھلاڑیوں نے پرستاروں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی،بابراعظم نے لکھا انگلینڈ کا ایک اور تاریخی دورہ ہے،مداح سپورٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ قومی ٹیم مانچسٹر پہنچنے کے بعد وورسٹرشائرمیں 14روز قرنطینہ میں رہے گی،پریکٹس اور ٹریننگ کی بھی اجازت ہوگی،پیرکے روز کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی ہوں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3ٹیسٹ اور 3ٹی20میچز کی سیریز اگست میں شروع ہوگی۔

Read Comments