Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 جون 2020 12:20pm

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون

لاہور:کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے،لاہور میں چھٹی کے روز دکانوں پر آنے والے بیشتر شہریوں نے احتیاطی تدابیر کی کھل کر خلاف ورزیاں کیں۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، صوبے کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے متعدد علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے مگر ناشتے اور دیگر ضرورت کیلئے بازاروں کا رخ کرنے والے ایس او پی پر عمل درآمد کرتے نظر نہیں آتے۔

صبح کا ناشتہ لینے کیلئے آنے والے بچوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک پہن رکھے ہیں۔

جزوی لاک ڈاؤن میں ہفتہ وار سختی کا آج دوسرا روز ہے جس کے بعد کل سے دوبارہ کاروبار زندگی کا 5روز کیلئے آغاز ہو جائے گا۔

Read Comments