Aaj Logo

شائع 28 جون 2020 03:08pm

اسمارٹ لاک ڈان کے تحت راولپنڈی کے مزید 8 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی :کورونا وائرس کے پھیلاؤکے باعث اسمارٹ لاک ڈان کے تحت راولپنڈی کے مزید 8 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شہر کے 22 علاقے پہلے ہی30 جون تک سیل ہیں۔

راولپنڈی میں کورنا وائرس کی سنگین ہوتی صورتحال کے باعث مزید 8 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن میں گلزار قائد، خیبان سرسید ،ڈھوک علی اکبر ،مورگاہ ، باڑہ مارکیٹ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں ۔

انتظامیہ کی جانے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، جس کے مطابق یہ علاقے 30 جون سے 10 جولائی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کئے جائیں گے ۔

صرف اشیائے ضروریہ اور میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی،کورنا کے کیسز کی تعداد بڑنے پر شہر کے 22 علاقے پہلے ہی سیل کئے جا چکے ہیں۔

Read Comments