Aaj Logo

شائع 29 جون 2020 09:07am

یو اے ای نے آج سے پاکستان سے آنےوالی تمام پروازیں معطل کردیں

دبئی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای )نے آج سے پاکستان سے آنےوالی تمام پروازیں معطل کردیں۔

یواےای نےپاکستان سےآنےوالی تمام پروازیں معطل کردیں، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا جبکہ پابندی کا اطلاق ٹرانزٹ پروازوں پر بھی ہوگا۔

جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جب تک پاکستان مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ کا نظام مرتب نہیں کرتا معطلی برقراررہے گی، اقدام مسافروں کی صحت کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئےکیا گیا ہے ،فیصلےسےمتاثرہونےوالےمسافرایئرلائن حکام سےرابطہ کریں۔

Read Comments