Aaj Logo

شائع 29 جون 2020 12:25pm

اسمگلنگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا سہارا لیا گیا ، حنیف خان

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپین حنیف خان نے انکشاف کیا ہے کہ 1983میں اسمگلنگ کے لیے قومی ٹیم کا سہارا لیا گیا۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان حنیف خان نے الزام عائد کیا کہ 1983میں ٹیم کا کپتان تھا اور پاکستان ٹیم ہانگ کانگ سے وطن واپس آرہی تھی اور سامان میں گاڑیوں کے پارٹس، چشموں کے فریم اور وی سی آر شامل تھے۔

سابق اولمپین نے بتایا کہ ہانگ کانگ ائیر پورٹ پر ہی اسمگلنگ کا سامان پاکستان ہاکی ٹیم کے سامان کے ساتھ روانہ کیا گیا اور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے پاکستان ہاکی ٹیم کو اسمگلنگ کے سامان سے آگاہ کیا۔

حنیف خان نے کہا کہ اس وقت اسمگلنگ کے سامان کی لاگت تقریباً ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے تھی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے بتایا کہ جب تحقیقات ہوئیں تو اس میں ٹیم کے کچھ آفیشلز ملوث پائے گئے لیکن پاکستان کا نام مزید بدنام ہونے سے بچانے کے لیے کیس کو دبا دیا گیا۔

Read Comments