Aaj Logo

شائع 30 جون 2020 12:19am

بھارتی دہشتگردی، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا فوری نوٹس لے ۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کو پہلے ہی بھارتی لیڈروں کی دھمکیوں سے متعلق تسلسل کے ساتھ آگاہ کرتا رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ بھارتی بدنام زمانہ ایجنسی را کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد بھی شیئر کرچکا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ حملہ ریاستی دہشت گردی کو ظاہر کرتا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ملکی سیکیورٹی اداروں نے پاکستان اسٹاک پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا تھا اور حملے میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے تاہم کارروائی میں چار سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے۔پہلے بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کراچی میں دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کے پاکستان کے دعوے کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں اپنے داخلی مسائل کا ذمے دار بھارت کو نہیں ٹھراسکتا ہے۔تاہم اب ملکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔

Read Comments