Aaj Logo

شائع 30 جون 2020 04:44pm

انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کے وورسٹر میں ڈیرے

وورسٹر: انگلینڈ کیخلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے وورسٹرمیں ڈیرے ڈال دیئے۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل اور کپتان اظہر علی کی جانب سے کھلاڑیوں کو لیکچرز دیئے گئے۔ ایکٹیو رہنے کیلئے کھلاڑیوں نے مختلف قسم کے انڈورگیمز بھی کھیلے۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے گزشتہ روز کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ لئے اور آج تمام قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں جس کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی۔

Read Comments