Aaj Logo

شائع 30 جون 2020 05:02pm

کورونا وائرس: اگست میں آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان سیریز ملتوی

میلبرن: کورونا وائرس کے کھیلوں پر وار جاری ہیں، اگست میں آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان شیڈول سیریز ملتوی کردی گئی۔ شیڈول کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کو دورہ آسٹریلیا میں 3 ون ڈے میچز 9، 12 اور 15 اگست کو کھیلنا تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق موجوہ صورتحال اور کھلاڑیوں کے حفاظت کے پیش نظر سیریز کو ملتوی کیا گیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر نیا شیڈول طے کریں گے۔

Read Comments