Aaj Logo

شائع 30 جون 2020 06:45pm

اسٹیٹ بینک کو چین کی جانب سے ایک ارب 30کروڑ ڈالرز موصول

اسٹیٹ بینک کو چین سے ایک ارب 30کروڑ ڈالرز موصول ہوگئے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کےمطابق رقم چین کےبینک کی جانب سےکمرشل لون کی صورت میں فراہم کی گئی ہے۔ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر تین ارب ڈالر موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق چینی بینک سے رقم موصول ہوگئی۔

اس سے قبل اشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اورایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بھی قرضہ کی رقم موصول ہوئی تھی۔23جون سے اب تک تین ارب ڈالرز موصول ہوئے۔

Read Comments