Aaj Logo

شائع 01 جولائ 2020 12:18pm

کورونا کے پیش نظر ملکی ایئرپورٹس پرمسافروں کے پروٹوکول پرپابندی

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے کورونا کے پیش نظرملکی ایئرپورٹس پرمسافروں کے پروٹوکول پرپابندی لگا دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں اورعملے کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ، نیا ہدایت نامہ 31 اگست تک کارآمد ہوگا ۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پرمسافروں کوپروٹوکول نہیں دیا جائے گا ، مسافراورعملے کے علاوہ کسی شخص کوپارکنگ سے آگے آنے کی اجازت نہیں ہوگی،ایئرپورٹ منیجرزسماجی فاصلہ کویقینی بنائیں گے،جہاز میں ماسک ، گلوزاورحفاظتی لباس پہننا لازمی ہوگا ، بورڈنگ سے قبل جہازکوجراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بورڈنگ سے قبل مسافروں کا ہیلتھ فارم فل کرانا ایئرلائن کی ذمہ داری ہے ، مسافرکا معائنہ کرنا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہوگا ، مسافروں میں کورونا علامات کی صورت میں مکمل چیک اپ اورقرنطینہ کیا جائے گا ، جہازمیں میڈیکل ایمرجنسی میں کھانا دیا جائے گا ورنہ کھانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

Read Comments