Aaj Logo

شائع 02 جولائ 2020 07:16pm

'رضوان کوسرفراز پرترجیح دینگے' بابراعظم نے دوٹوک الفاظ میں بتادیا

محمد رضوان کو سرفراز احمد پر ترجیح دیں گے، ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان بابراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں بتادیا۔

ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ محمد رضوان یہاں آرہے ہیں اور وہ ہی ہماری پہلی چوائس ہیں۔

سپراسٹار بلے باز نے مزید کہا کہ کنڈیشنز کی وجہ سے انگلینڈ کو ایج حاصل ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا موازنہ بھارتی کھلاڑیوں سے نہیں بلکہ پاکستانی کھلاڑیوں سے کیا جائے۔

نائب کپتان نے بڑی اننگز کھیل کر ٹرپل سینچری بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

Read Comments