Aaj Logo

شائع 02 جولائ 2020 07:54pm

یونس خان نے گرانٹ فلاور کی گردن پر چھری رکھ دی، بڑا انکشاف

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹںگ کوچ گرانٹ فلاور نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کہ میں نے یونس خان کو بیٹنگ ٹپس دیں تو انہوں نے گلے پر چھری رکھ دی تھی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ برسبین ٹیسٹ کے دوران ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھے تھے۔ یونس خان کو مشورہ دینے لگا تو انہوں نے گلے پر ہی چھری رکھ دی۔

ہیڈکوچ مکی آرتھر ساتھ بیٹھے تھے انہوں نے معاملہ رفع دفع کرایا۔ دلچسپ واقعہ تھا لیکن یہ ملازمت کا حصہ ہے۔

Read Comments