Aaj Logo

شائع 02 جولائ 2020 08:12pm

بوم بوم آفریدی اور ان کے اہلخانہ نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور ان کے اہلخانہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

بوم بوم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ اہلیہ اور بچوں کے بھی ٹیسٹ منفی آئے ہیں، مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری لئے دعا کی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اب میری زندگی معمول پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کا جون کے وسط میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

Blockquote

Read Comments