Aaj Logo

شائع 03 جولائ 2020 07:24pm

ملکی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم

اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکاء نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا پاکستان اپنے عوام اور سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملکی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا ۔

شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن سے رہنا چاہتا ہے، لیکن اپنے عوام اور سرحدوں کی حفاظت کرنا بھی جانتا ہے ۔

اجلاس میں مقبوضہ جوم کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حملہ ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Read Comments