Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 جولائ 2020 01:05am

شیخوپورہ: ٹرین، کوسٹر حادثہ، سکھ خاندان کے 20 افراد چل بسے

شیخوپورہ میں ریلوے پھاٹک سے ہٹ کر کچے راستے سے کوسٹر گذارنا پشاور سے آئے سکھ خاندان کو مہنگا پڑ گیا۔

حادثے میں 20 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریلوے انتظامیہ نے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ میں ٹریک کلئیر کروا کر ٹرین آپریشن آپریشن بحال کروایا۔ سی ای او ریلوے نے تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایک اور جلد بازی۔ ایک اور حادثہ۔ پشاور سے مذہبی رسومات کیلئے گردوارہ سچا سودا جانے والے سکھ یاتریوں کی کوسٹر ڈرائیور کی غفلت سے شاہ حسین ایکسپریس سے ٹکرا گئی۔

پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے سکھ یاتریوں کے قافلے میں شامل تیسری کوسٹر کے ڈرائیور نے کچے راستے سے ریلوے لائن کراس کرنے کی کوشش کی تھی۔

حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز دوست علی لغاری نے حادثے کی تحقیقات کیلئے 3 سینئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔ جو اپنی ابتدائی رپورٹ چوبیس گھنٹوں میں سی ای او ریلویز دوست علی لغاری کو پیش کرے گی۔

Read Comments