Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2020 09:15pm

شاہ محمود قریشی کورونا میں مبتلا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں ، اس حوالے سے انہوں نے تصدیق کی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دوپہر میں ان کو معمولی سے بخار محسوس ہوا جس کے بعد فوری طور پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ خود کو توانائی سے بھرپور محسوس کررہے ہیں اور اپنی ذمے داریاں گھر سے سرانجام دیتے رہیں گے۔

Read Comments