Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2020 10:48pm

حارث رؤف کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تو انہوں نے فوراً کیا کِیا؟

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ جونہی معلوم ہوا میرا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، میں فوراً آئسولیشن میں چلا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر دکھ ہوا تھا مگر وسیم خان کی فون کال نے بہت حوصلہ دیا۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ الحمد للہ بہت بہتر ہوں، کوئی ایسی علامات نہیں جس کی وجہ سے پریشان ہوں۔

فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سہیل اور ڈاکٹر ریاض سے مسلسل رابطے میں ہوں، امید ہے جلد صحتیاب ہوکر ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔

Read Comments