Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2020 09:35pm

میرے والدین ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت پریشان ہوگئے تھے، شاداب خان

‏لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے پر بہت خوش ہوا، سب سے پہلے والدین کو بتایا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت پریشان ہوگئے تھے، ٹیسٹ مثبت آنے پر پی سی بی نے بڑا حوصلہ بڑھایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ مل کر بہت خوشی ہوئی۔ ٹیم پہلے چلی گئی ، پھر بھی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔

شاداب کا مزید کہنا تھا کہ اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد، فہیم اشرف اور موسٰی خان کے ساتھ رابطے میں رہا۔

Blockquote

Read Comments