Aaj Logo

شائع 04 جولائ 2020 06:07pm

خان پور میں شالیمارایکسپریس اور مال گاڑی کےدرمیان تصادم

خان پور میں جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن پرشالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی کےدرمیان تصادم ہوگیاہے۔حادثے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔جبکہ ریلوے ٹریفک بھی معطل ہوگئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق خان پورمیں شالیمارایکسپریس اورمال گاڑی کےدرمیان تصادم ہوا۔حادثہ جیٹھہ بھٹہ اسٹیشن پر پیش آیا۔

شالیمارایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی۔ حادثہ آٹومیٹک کانٹاچینج ہونے پرپیش آیا۔حادثہ کے باعث دونوں سائیڈ کی ٹریفک معطل ہوگئی۔

Read Comments