Aaj Logo

شائع 06 جولائ 2020 07:22pm

پاکستان سے جاپان کو آم کی برآمد اس سیزن سے شروع

پاکستان سے جاپان کو آم کی برآمد اس سیزن سے شروع ہوگئی۔ رواں برس کورونا کے باعث جاپانی انسپکٹرز کی پاکستان آمد کی عدم موجودگی میں عارضی انتظامات کے تحت آموں کی برآمدات کی اجازت دی گئی۔

پاکستان میں جاپانی سفارت خانے کے مطابق گزشتہ برس پاکستان سے 120 ٹن آم جاپان کو برآمد کیے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے اور اس سے پاکستانی آم کو جاپانی منڈیوں کی موافتن ظاہر ہوتی ہے۔عموماً پاکستانی آم کی جاپان برآمد کے حوالے سے جاپانی انسپکٹرز کی کلرم نس سے مشروط ہوتی ہے۔

تاہم رواں سال پاکستان آموں کو جاپانی اسپکٹرز کی کلیئرنس بغیر ہی عارضی انتظامات کے تحت برآمد کی اجازت مل گئی۔

رواں برس کورونا وباء کے باعث جاپانی انسپیکٹرز کرونا وبا کی وجہ سے پاکستان نہیں آسکے لہذا پاکستان آموں کا ڈیٹا اور دیگر ضروری دستاویزات جاپان بھیجی گئیں جاپانی سفارت خانے کے مطابق جاپان زرعی شعبے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Read Comments