Aaj Logo

شائع 10 جولائ 2020 12:10am

عیدالاضحیٰ پر وفاقی حکومت کی جانب سے صرف ایک چھٹی

وفاقی حکومت نے جمعرات کے روز یہ فیصلہ کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر حکومت کی جانب سے صرف ایک چھٹی دی جائے گی۔

آج نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعے کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے، اس صورت میں اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر اور اداروں میں عید کی اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی تاکہ غیرضروری سفر سے پرہیز کیا جاسکے اور کورونا کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں عوام سے عیدالاضحیٰ بھی عیدالفطر کی طرح سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

Read Comments