Aaj Logo

شائع 11 جولائ 2020 11:22pm

حکومت کیخلاف احتجاج، قومی تاجر اتحاد بھی شامل

قومی تاجر اتحاد پاکستان نے حکومت کے خلاف اٹھارہ جولائی کے احتجاج میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں تاجروں کی ہارن بجاؤ ملک بچاؤ تحریک کا ساتھ دیں۔

لاہو پریس کلب میں آل پاکستان انجمن تاجران اور قومی تاجر اتحاد کے رہنمائوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم سے جدو جہد کا اعلان کیا۔

اتحاد کے صدر ملک خالد کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کے مسائل کا حل انکی اولین ترجیع ہے، تاہم حکومت کا بھی فرض ہے کہ وہ تاجروں کو بزنس میں سہولتیں دے۔

انجمن تاجران کے سیکریٹری جنرل نعیم میر کا کہنا تھا تاجر اور کاروباری تنظمیں تیزی سے ہارن بجائو حکمران جگائو تحریک کا حصہ بن رہی ہیں۔ حکومت ھم پر سیاسی ھونے کا الزام لگانے کے بجائے ھمارے مطالبات تسلیم کرے۔

تاجر نمائندوں کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 18جولائی کو ملک بھر میں ھارن بجا دئیے جائیں گے۔

Read Comments