Aaj Logo

شائع 12 جولائ 2020 06:50pm

قوانین کی خلاف ورزی پر15کمرشل بینکوں پر جرمانے عائد

اسٹیٹ بینک نےقوانین کی خلاف ورزی کرنےپر15کمرشل بینکوں پر جرمانے عائدکر دیے۔مرکزی بینک کےمطابق ایک ارب 68کروڑ روپے کے جرمانے مارچ سے جون کے دوران کئے گئے۔

صارفین کی معلومات نہ رکھنے اورفارن ایکسچینج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر15بینکوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسٹیٹ بینک نے بینکوں پرایک ارب 68کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 15بینکوں پر یہ جرمانےرواں سال مارچ سے جون کے دوران کئے گئے۔

Read Comments