Aaj Logo

شائع 13 جولائ 2020 12:07pm

نیب کی آصف زرداری کاکلفٹن کراچی کا گھر منجمد کرنے کی استدعا

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو(نیب )نے احتساب عدالت اسلام آباد میں جواب جمع کراتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کلفٹن کراچی کا گھر منجمد کرنے کی استدعا کردی۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیسزمیں سابق صدر آصف زرداری کا کلفٹن کراچی گھرمنجمد کرنے پراحتساب عدالت میں جواب جمع کروادیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کلفٹن کا گھر آصف زرداری کا ہے، گھر کرپشن سے بننے کے ٹھوس شواہد ہیں ۔

نیب نے عدالت سے گھر سیل کرنے کی توثیق کی استدعا کرتےہوئے کہا کہ کلفٹن کراچی کےگھر کی خریداری کیلئے آصف زرداری کے اسٹینوگرافرمشتاق نے رقم دی، گھر کی خریداری کیلئے اسٹینو گرافر نے 15کروڑ ادا کئے۔

نیب نے بتایاکہ آصف زرداری کوکلفٹن کراچی گھرکا سوالنامہ دیا جس کا کوئی جواب نہ دیا گیا ۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیسزمیں 8 ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن پرجواب جمع کرایا ہے ۔

Read Comments