Aaj Logo

شائع 14 جولائ 2020 09:25pm

آرمی چیف نے کینسر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش پُوری کردی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ویڈیو لنک کے ذریعے علی رضا کے آرمی چیف سے رابطے کا اہتمام کیاگیا۔علی رضا ایک سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلاہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوی نے علی رضاکےعزم کو سراہا۔اس کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

علی رضااپنے والدین کی اکلوتی اُولاد ہے اور اس کے والد کراچی کی ایک مقامی فیکٹری میں مزدور ہیں۔

علی رضا کو آرمی چیف کی جانب سے الضرار ٹینک کا ماڈل پیش کیا گیا۔جس پر علی رضا نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

Read Comments