Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2020 09:04pm

سونے کی قیمت نے ایک بار پھر ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 93 ہزار 707 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 14 ڈالرز کے اضافے سے 1808 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5000 روپے فی تولہ کم ہے۔

–14 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 8 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 8 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونا 93 ہزار 364 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 1794 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5000 روپے فی تولہ کم تھی۔

–13 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 250 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار 250 روپے جبکہ 10 گرام سونا 93 ہزار 664 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 1 ڈالر کے اضافے سے 1809 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 5500 روپے فی تولہ کم تھی۔

Read Comments