Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2020 11:21pm

مویشی منڈیاں، ایس او پیز میں عدم عملدرآمد پر تنبیہہ

وفاقی وزیراسد عمر نے خبردارکردیا اور کہا کہ مویشی منڈیوں میں وزارت صحت کی ایس او پی پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔

'نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے ہونے والے اجلاس میں اسد عمر نے کہا کہ صوبائی حکومتیں و ضلعی انتظامیہ موثرحکمت عملی واضح کریں۔

ان کاکہنا تھا کہ ایس او پی پرسختی سے عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگران احکامات کو نظراندازکیا گیا توکورونا وباء پھیل سکتی ہے۔

اجلاس کو وزیرداخلہ اعجاز شاہ نےآگاہ کیاکہ کورونا وائرس کے عدم پھیلاﺅ کیلئے عیدالاضحی اورمحرم الحرام کیلئے پلان مرتب کرلیاگیا ہے۔

Read Comments