Aaj Logo

شائع 15 جولائ 2020 11:25pm

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر تاریخی قدم قرار

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پر تعمیرات کا آغاز تاریخی اقدام ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹ میں کہا کہ منصوبے سے اسٹیل، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے سولہ ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی،اس ڈیم سے چونسٹھ لاکھ ایکڑ فِٹ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا،اس کے علاوہ چار ہزار پانچ سو میگاواٹ سستی ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیم سے ایک اعشاریہ دو ملین ایکڑ زرعی زمین کاشت کے قابل بنائی جاسکے گی۔

عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ منصوبے سے 16ہزارنوکریاں پیداہوں گی۔

Read Comments