Aaj Logo

شائع 21 جولائ 2020 10:39pm

عاطف اسلم کی اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لئے۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت اور دیگر بے شمار ممالک میں یکساں شہرت رکھنے والے گلوکار عاطف اسلم کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ کھیلتے اور گٹار بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب عاطف اسلم اپنے چھوٹے بیٹے کو مداحوں کے سامنے لائے ہیں اور اسی وجہ سے اُن کے مداح اس ویڈیو کو بے حد پسند کررہے ہیں۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Blockquote

واضح رہے کہ عاطف اسلم کی شادی مارچ 2013 میں ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد 2014 میں اُن کے ہاں پہلے بیٹے اور گزشتہ برس دسمبر میں اُن کے ہاں دوسرے بیٹے کی آمد ہوئی تھی۔

Read Comments