Aaj Logo

شائع 26 جولائ 2020 12:09am

فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بھی زائد ہوگئی

کراچی: سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا جس کی وجہ سے فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

سندھ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 458 روپے فی 10 گرام ہوگئی ہے جبکہ سلور کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 1 ہزار 420 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

Read Comments