Aaj Logo

شائع 27 جولائ 2020 07:16pm

پاکستانی ٹیم ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم نے ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کورونا کی عالمی وباء کے دوران پہلی بارمنعقد کئے جانے والے آن لائن ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ہر ٹیم پانچ کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔

سابق قومی چیمپیئن وسیم کھتری، سابق ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن معیز اللہ بیگ، سید عماد علی، حسان ہادی خان اور صہیب ثناء اللہ پرمشتمل پاکستانی ٹیم نے گروپ مرحلے میں حیران کن کارکردگی دکھائی، مشکل حریفوں نائجیریا، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کو مات دے کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کے دو پلیئرز ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، سید عماد علی 11 فتوحات کے ساتھ دوسرے جبکہ حسان ہادی خان 10 میچز جیت کر 5 ویں نمبر پر ہیں۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت یا انگلینڈ سے ہوگا۔

Read Comments