Aaj Logo

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2020 10:50pm

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

مانچسٹر: انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے چودہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انگلش سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹیسٹ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

انگلش اسکواڈ میں جوروٹ، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈمینیک بیس، اسٹورٹ براڈ، روری برنس، جوز بٹلر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زیک کرولی، سیم کرن، اولے پوپ، ڈوم سبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اورمارک ووڈ بھی 14 رکنی ٹیم کا حصہ ہیں۔

سیریز کے تینوں ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر بائیوسیکیور ماحول میں کھیلے جائیں گے، انگلش ٹیم مانچسٹرمیں ویسٹ انڈیز کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرچکی ہے۔

Read Comments