Aaj Logo

شائع 30 جولائ 2020 11:24am

سائنس دانوں‌ نے دنیا کی باریک ترین اینڈو سکوپ ایجاد کر لی

جرمن اور آسٹریلوی سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹنگ سے استفادہ کرتے ہوئے دنیا کی باریک ترین اینڈو سکوپ ایجاد کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اینڈو سکوپ کو باریک رگوں میں اتار کر ان کی اندرونی تصاویر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ، آسٹریلیا اور یونیورسٹی آف سٹٹگارٹ جرمنی کے سائنسدانوں نے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے ‘‘تھری ڈی مائیکرو پرنٹنگ’’ سے استفادہ کیا۔

ماہرین نے دوسری متعلقہ ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے ایک ایسی اینڈو سکوپ تیار کی جس کی مجموعی چوڑائی صرف 457 مائیکرو میٹر، یعنی آدھے ملی میٹر سے بھی کم ہے۔

تھری ڈی مائیکرو پرنٹنگ کی مدد سے اس اینڈو سکوپ کیلئے جو عدسہ تیار کیا گیا ہے وہ صرف 123 مائیکرو میٹر چوڑا ہے۔ دنیا کی اس باریک ترین اینڈو سکوپ کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنل ‘‘لائٹ سائنس اینڈ ایپلی کیشنز’’ کے تازہ شمارے میں بیان کی گئی ہیں۔

Read Comments