Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2020 07:25pm

فاسٹ بولرحارث رؤف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز میں دو ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پر حارث رؤف انگلینڈ میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف آئندہ دو تین روز میں انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے، وہاں بھی ٹیسٹ منفی آنے پر وہ ٹیم کو جوائن کرسکیں گے۔

Read Comments